مینڈھر //جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ایک خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد شرو ع کردہ تلاشی مہم کے دوران مینڈھر سب ڈویژن کے سرحدی علاقہ سے مواصلاتی آلات و دیگر ساز و سامان ضبط کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کے سرحدی علاقہ میں تلاشی کے دوران مذکورہ ساز و سامان برآمد کرلیا گیا ۔سرکاری ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جموں وکشمیر پولیس کو حد متارکہ کے نزدیک مشکوک ساز و سامان ہونے کی ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد اینٹی ملی ٹینسی آپریشن کے دوران 2مواصلاتی وائرلس آلات ،بیٹریاں ودیگرمصنوعی آلات بھی ضبط کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ مینڈھر پولیس سٹیشن میں درج کرتے ہوئے مزید تحقیقاتی عمل شروع کر دیا ہے ۔