جموں وکشمیر پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے

سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے جمعرات کوایس ایس پی سرینگر سندیپ چودھری اورایس ایس پی ٹریفک سرینگر جاوید احمدکول سمیت 27سینئرپولیس افسران کا تبادلہ عمل میں لایا۔ تقرری کے احکامات کے منتظر راکیش بلوال کو نیا ایس ایس پی سرینگر تعینات کیا گیا ہے ۔اسکے ساتھ ہی پونچھ ،اودھم پور،سانبہ ،راجوری اورڈوڈہ اضلاع کیلئے نئے ایس ایس پیز کی تعیناتی بھی عمل میںلائی گئی ۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری حکمنامے کے مطابق، سندیپ چودھری کا تبادلہ کر کے اُنھیں ایس ایس پی سائبر کرائم انویسٹی گیشن سنٹر فار ایکسیلنس (CICE) کے طور پر تعینات کیا گیا ۔تقرری کے احکامات کے منتظر راکیش بلوال نئے ایس ایس پی سرینگرہونگے۔ جاوید احمد کول ایس ایس پی ٹریفک سرینگر، کا تبادلہ کر کے انہیں  اے ڈی جی پی، ٹریفک میں بطورایس او تعینات کیا گیا ہے۔انہیں ڈی آئی جی ٹریفک جموں اور ڈی آئی جی ٹریفک کشمیر کے ضافی چارج دیئے گئے ہیں۔شری دھر پاٹل، آئی پی ایس، مرکز کے زیر انتظام لداخ علاقے میں ڈیپوٹیشن پر تبادلے کی تبدیلی پر پوسٹنگ کے احکامات کا انتظار کر رہے تھے کو، ایک دستیاب اسامی پراے آئی جی (ٹیک) پی ایچ کیو تعینات کیا گیا ہے۔مظفر احمد شاہ،ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر11ویں بٹالین کو ایس ایس پی ٹریفک سٹی سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔ایس پی ساؤتھ سجاد احمد شاہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر11ویں بٹالین جبکہ ارشاد حسین راتھر، ایس پی حضرت بل کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ایس پی ہندوارہ تعینات کیا گیا ہے۔مشکور احمد زرگر، ایڈیشنل ایس پی ہندوارہ کو تبدیل کرکے ایس پی حضرت بل تعینات کیا گیا ہے۔لکشیا شرماایس پی (ٹیک)، سی آئی ڈی ہیڈکوارٹرز کو تبدیل کرکے ایس پی ساؤتھ، سرینگر تعینات کیا گیا ہے۔زاہد نسیم منہاس کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ لیاقت علی، ایڈیشنل ایس پی پونچھ کو ایک دستیاب اسامی پر ایس پی اے پی سی آر کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر ونود کمار ایس ایس پی پونچھ کا تبادلہ کرکے ایس ایس پی ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔سرگن شکلاایس ایس پی ادھم پور کا تبادلہ کرکے آئی جی پی ٹیکنیکل سروسز میں ایس او کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ابھیشیک مہاجن جوپوسٹنگ کے منتظر تھے، ایس پی سانبہ کے طور پر تعینات رہیں گے۔شیما نبی قصبہ ایس پی راجوری کو تبدیل کر کے ایس پی (ٹیک) سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔موہتا شرماایس پی نارتھ جموں کا تبادلہ کرکے ایس پی رام بن بنایا گیا ہے۔راجیش کمار شرما، ایس ایس پی سانبہ کو کمانڈنٹ آئی آر پی22 ویں بٹالین بنایا گیا ہے۔محمد اسلم، ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر کا تبادلہ عمل میں اُنھیں ایس ایس پی راجوری بنایا گیا ہے۔ممتاز احمد، ایس ایس پی ڈوڈہ کا تبادلہ کرکے کمانڈنٹ فسٹ بارڈر بٹالین جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔روہت بسکوترا، ایس پی سی آئی ڈی، ایس بی جموں، کو تبدیل کرکے ایس پی، پونچھ تعینات کیا گیا ہے۔ارون گپتا، ایس پی سی آئی سی ای کا تبادلہ عمل میں لاکراُنھیں ایس پی سی آئی ڈی، ایس بی جموں تعینات کیا گیا ہے۔راکیش کمار، ایس ائواے ڈی جی پی ٹریفک کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ پولیس ہیڈکوارٹر میں مزید تعیناتی کا انتظار کریں گے۔سنجے کمار بھگت، ایس او ٹو آئی جی پی ٹیکنیکل سروسز، کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے کمانڈنٹ ویمنز بٹالین کشمیر تعینات کیا گیا ہے ۔عبدالقیوم، ایڈیشنل ایس پی بھدرواہ کا تبادلہ کرکے ایس پی ڈوڈہ تعینات کیا گیا ہے۔راجندر کمار کٹوچ، کمانڈنٹ آئی آر پی22ویں بٹالین کو ایک دستیاب اسامی پر تبدیل کرکے ڈی آئی جی، جے کے ایس رینج میں ایس او کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔پشکر ناتھ ٹیکو، ڈپٹی کمانڈنٹ آئی آر5ویں بتالین کوٹرانسفر کرکے ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی (سی آئی) جموںکے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔کلبیر چند ہانڈا، ایڈیشنل ایس پی سی آئی ڈی (سی آئی) جموں کا تبادلہ اور ایس پی نارتھ جموں کے طور پر تعیناتی کی گئی ہے۔
 
 

ڈاکٹر گنائی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

بلال فرقانی
 
سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر نذیر احمد گنائی کو شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی کشمیر کا نیا وائس چانسلرمقرر کردیا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر ، جو زرعی یونیورسٹی و ٹیکنالوجی کشمیرکے چانسلر بھی ہیں، نے جمعرات کو اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا جس میںکہا گیا ہے’’ شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی و ٹیکنالوجی کشمیر قانون مجریہ1982کے دفعہ25کی شق(1) کے تحت حا صل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے سکاسٹ کے منصوبہ بندی و نگرانی کے ڈائریکٹر ڈاکٹرنذ یر احمد وانی کو3برسوں  یا جب تک وہ65برس کی عمر تک نہیں پہنچتے،  زرعی یونیورسٹی و  کا وائس چانسلر مقرر کیا جاتا ہے‘‘۔ادھرحکومت نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سمیت دو سنیئر بیروکریٹوں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق جموں کشمیر پائور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وکاس کنڈل کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر راجوری تعینات کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق راجوری کے ضلع ترقیاتی کمشنر راجیش کمار شرون کو تبدیل کرکے جموں کشمیر پائو رکارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا قلمدان سونپا گیا ہے۔