جموں وکشمیر میں 100متاثر

 سرینگر //جموں و کشمیر پچھلے 10 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے46ہزار 333ٹیسٹ کئے گئے جن میں 100افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ اس طرح جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 29 ہزار 320  ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4422ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 100افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 24جبکہ کشمیر میں 76افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 76افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 72افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 76افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 49،بارہمولہ میں 9، بڈگام میں 5، پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 4، اننت ناگ میں 2، بانڈی پورہ میں 3، گاندربل میں 1، کولگام میں 1 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 5ہزار 546ہوگئی ہے۔ اس دوران بدھ کو مسلسل تیسرے دن بھی کورونا وائرس سے کشمیر میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2173ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 24افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 4افراد بیرون ریاستوں سے سفر کرکے وادی پہنچے جبکہ دیگر 20افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثر ہونے والے 24افراد میں جموں میں 6،ادھمپور میں1، راجوری میں 2، ڈوڈہ میں 2، کٹھوعہ میں 8، سانبہ میں 1، پونچھ میں 2، رامبن میں 2جبکہ ریاسی اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 23ہزار 774تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی پچھلے تین دنوں سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2173تک پہنچ گئی ہے۔