جموں وکشمیر میں قبائلی آبادی کیلئے بڑے پروجیکٹوں کی منظوری

جموں//قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند نے جموں و کشمیر کیلئے پروجیکٹ اپروول کمیٹی ( پی اے سی ) کا اجلاس بلایا تا کہ قبائلی تحقیقی ادارے کے ذریعے پیش کئے گئے مختلف تحقیقی اور ترقیاتی پروجیکٹوں پر غور اور منظوری دی جا سکے ۔ مرکزی سیکرٹری قبائلی امور کی وزارت ( ایم او ٹی اے ) انیل کمار جھا نے میٹنگ کی صدارت کی جس میں جوائینٹ سیکرٹری ایم او ٹی اے ڈاکٹر ناولجیت کپور ، سیکرٹری قبائلی امور کے محکمہ جموں و کشمیر اور ڈائریکٹر ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ، ڈائریکٹر ٹی اے ڈی مشیر احمد مرزا ، ، او ایس ڈی ڈاکٹر عبدالکبیر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سُشیل کمار گپتا ، انڈر سیکرٹری مختار احمد اور حکومت ہند اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری ایم او ٹی اے انیل کمار جھا نے ایک متحرک قبائلی تحقیقی ادارہ کے قیام اور حالیہ مہینوں میں منعقدہ تحقیق ، اشاعتوں ، ثقافتی ورثے ، فیلو شپس ، ایوارڈز ، ورکشاپس اور صلاحیت سازی کے پروگراموںسے متعلق ریکارڈ تعداد میں اقدامات کیلئے جموں و کشمیر حکومت کی تعریف کی ۔ انہوں نے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جموں و کشمیر کو مختلف سکیموں کے تحت ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ۔ پی اے سی نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے پیش کی گئی متعدد تجاویز کو منظوری دی جس میں گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کے ساتھ مل کر سنٹر فار ریسرچ ان ٹرائبل ہیلتھ ( سی آر ٹی ایچ ) کا قیام ، جموں میں سنٹر فار ریسرچ اینڈ ایڈوانس پلاننگ فار ٹرائبلز ( سی آر پی ٹی ) کا قیام اور قبائلیوں کی اپ گریڈیشن شامل ہیں ۔ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بشمول عملے ، سکالرز اور فیکلٹی کی رہائش ، ٹرانس ہیومنٹ آبادی کی نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کی ہیلتھ کئیر سکریننگ اور قبائلی نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے سے متعلق پروجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔ پی اے سی کے منظور کردہ دیگر منصوبوں اور اقدامات میں انٹیگریٹڈ ٹرائبل ولیج ڈیولپمنٹ پلاننگ ، ایس سی اے سے ٹی ایس ایس کیلئے اثر اندازی کا پروگرام اور مرکزی طور پر سپانسر شدہ دیگرسکیمیں ، پہاڑی چراگاہوں کی نقشہ سازی ، نقل مکانی کرنے والی آبادی کیلئے پورٹل کی ترقی ، تربیت اور صلاحیت سازی کے پروگرام قبائلی تہوار ،نمایاں اداکاروں کیلئے ایوارڈز، میوزیم کا انتظام ، قبائلی طلبہ کیلئے نمائش کے دورے ، سیمینارز ، ورکشاپس اور دیگر پروجیکٹوں کے علاوہ سیمینار شامل ہیں ۔اجلاس میں ٹی آر آئی ہیڈ کوارٹر کے انفراسٹرکچر کی بھی منظوری دی گئی ۔ قبل ازیں قبائلی امور کے محکمے کے سیکرٹری نے جموں و کشمیر کے قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ میٹنگ میں حکومت ہند کے ذریعہ لازمی طور پر موثر قبائلی ذیلی منصوبہ کی تشکیل کیلئے تمام ترقیاتی اور بہبود کے محکموں کی ہینڈ ہولڈنگ اور صلاحیت سازی کیلئے ٹی آر آئی کے ذریعے ادا کئے جانے والے کردار کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیتی آیوگ کے نائب مشیر ایم منیراجو  نے تعلیم پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں مجموعی قبائلی بہبود کیلئے نیتی آیوگ کے ذریعے بڑھائے جانے والے سپورٹ میکانزم کے بارے میں بتایا ۔ قبائلی علاقوں میں بنائے جانے والے سمارٹ سکولوں میں اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی ۔