سری نگر// مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں عنقریب بین الاقوامی سطح کے ’کھیلو انڈیا‘ مراکز قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کے شہرہ آفاق جھیل ڈل میں آنے والے موسم گرما میں آبی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری کھلاڑیوں کی اولپمک کھیلوں میں شرکت کو یقینی بنائیں جائے گا تاکہ وہ بھی اولمپک سطح کے اعزارات حاصل کر سکیں۔
وزیر موصوف جمعہ کو شمالی کشمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ سیاحتی گلمرگ میں کھلاڑیوں سے خطاب کررہے تھے جہاں آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں ’کھیلو انڈیا‘ سرمائی کھیلوں کا افتتاح ہوا۔