جموں//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے حکومت سے گذارش کی ہے کہ جموں وکشمیر میں صارف عدالتیں قائم کی جائیں جوکہ تنظیم نو قانون 2019کے بعد موجود ہی نہیں۔پارٹی دفترگاندھی نگر میں لیگل سیل کی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میر نے کہاکہ صارفین کئی قسم کی مشکلات کا شکارہیں کیونکہ جموں وکشمیر میں تنظیم نوکے بعد اُن کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی میکانزم موجود نہیں ۔ لیگل سیل اور وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے غلام حسن میر نے کہاکہ حکومت پچھلے دو برسوں سے صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہی اور کنزیومر کورٹس ختم کر دیئے گئے ہیں جوکہ پانچ اگست2019سے پہلے موجود تھے۔ لہٰذا صارفین کے فائیدے کے لئے دوبارہ سے اِن صارف عدالتوں کو قائم کیاجانا چاہئے۔دریں اثناءانہوں نے جموں اور سرینگر میں سینٹرل ایڈمنسٹریٹیو ٹریبونل (CAT)بنچ قائم کرنے کی تعریف کی تاہم مطالبہ کیاکہ کیٹ بنچ کو وکلائ، فریقین مقدمہ کی سہولت کے لئے عدالت احاطہ میں ہی رکھاجائے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت جس طرح سرینگر اور جموں میںہائی کورٹ یا ضلع عدالتوں سے کئی دور CATبنچ قائم کئے گئے ہیں، سے وکلا ءکو کئی قسم کی مشکلات کا سامنا ہے۔ میٹنگ کے دوران وکلاءبرادری کو درپیش مشکلات ومسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔