ٹی ای این
سرینگر//آئی سی سی (مرد) کرکٹ ورلڈ کپ کی وجہ سے ملک کے متعدد مقامات پر رہائش اور پروازوں کی مانگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاہم کشمیر میں اس تناظر میں سیاحتی سیکٹر میں کوئی بڑی سرگرمی دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔سیاحتی سیکٹر سے متعلق طبقوں کا کہنا ہے کہ کشمیر اس وقت آف سیزن کا سامنا کررہا ہے لیکن اگلے دو ہفتوں میں یہاں کا سیزن پھر سے شروع ہونے جارہا ہے اور ہوٹل بکنگس کے علاوہ استفسارات کی شرح بھی بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ورلڈ کرکٹ کپ کے مقابلوں کا آغاز ہوتے ہی اہم مقامات پر ہوٹل بکنگ اور ہوائی ٹکٹوں کی فروخت تیزی سے جاری ہے اور مقابلوں کے مقامات پر تمام ہوٹل بک ہوچکے ہیں ۔تاہم اس بار ورلڈ کپ کے ان مقابلوں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد کا خضاص حصہ جموں وکشمیرکی طرف مائل نہیں ہوا ہے ۔اگرچہ مقامی ٹریول وٹور ایجنٹوں نے ورلڈ کپ کے حساب سے کشمیر کے بھی پیکیجز تیار کئے تھے تاہم ورلڈ کپ سے متعلق سیاحت یہاں کئے راغب نہ ہوسکی ۔تاہم کہا جارہا ہے کہ غیر ملکی کرکٹ مداحوں کا ایک حصہ کشمیر کی سیر کا بھی متمنی ہے ۔