سرینگر //جموں و کشمیر میں آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے زمرنے میں آنے والے 1کروڑ 13لاکھ 65ہزار 834افراد میں صرف 59لاکھ 33ہزار 199افراد یعنی 52.20فیصد لوگوںنے اپنے ناموںکا اندراج کرکے گولڈن کارڈ حاصل کئے ہیں جبکہ 54لاکھ 32ہزار 635افراد یعنی 47.8فیصد مستحق افراد کا اندراج کیلئے رجوع نہیں کیا ہے۔ جموں و کشمیر کے 20اضلاع میں سب سے کم سرینگر ضلع میں 12لاکھ 14ہزار 274افراد میں صرف 34.62فیصد یعنی 7لاکھ 93ہزار905افراد کو گولڈن کارڈ بنوالئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے10اضلاع میں61لاکھ 77ہزار 987افراد کو آیوشمان بھارت کی صحت اسکیم کے تحت ناموں کا اندراج کرکے گولڈن کارد بنانے ہیں لیکن ابھی تک صرف 31لاکھ 7ہزار 897افراد نے بنائے ہیں جبکہ 30لاکھ 70ہزار 90افراد کا ابھی صحت اسکیم کا فائدہ نہیں آٹھا پارہے ہیں کیونکہ ان لوگوں نے اسکیم میں انپا نام درج کرکے گولڈن کارڈنہیں بنوائے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں 8لاکھ 39ہزار 475افراد کو صحت اسکیم کے تحت اپنا نام درج کرکے گولڈن کارڈ بنوانے ہیں لیکن ابتک صرف 57.06فیصد یعنی 479001افراد نے کارڈ بنائے ہیں جبکہ 360474افراد نے اپنے نام درج نہیں کرائے ہیں۔ بڈگام ضلع میں 7لاکھ 17ہزار618افراد میں سے 3لاکھ 65ہزار 255افراد نے ناموں کا اندراج کرکے گولڈن کارڈ حاصل کئے ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں 3لاکھ63ہزار 64افراد میں سے 1لاکھ 80ہزار 600 نے گولڈن کاردڈبنائے ہیں۔ بارہمولہ ضلع میں 9لاکھ 5ہزار 169افراد میں سے 5لاکھ 11ہزار 800افراد نے کارڈ بنائے ہیں۔ پلوامہ ضلع میں 5لاکھ 856 گولڈن کارڈ بنانے کے اہل ہیں جبکہ 2لاکھ 93ہزار 2افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں۔ گاندربل ضلع میں 274758افرادمیں سے 1لاکھ 49ہزار 799افراد نے گولڈن کارڈ بنائے ہیں۔کپوارہ ضلع میں 6لاکھ 94ہزارمیں سے 3لاکھ 7ہزار 785افراد نے کارڈ بنائے ہیں۔کولگام ضلع میں 4لاکھ 10ہزار 30افراد میں سے صرف 2لاکھ 44ہزار 693افراد نے کارڈ بنائے ہیں۔ شوپیان ضلع میں 2لاکھ 57ہزار963افراد کو گولڈن کارڈ بنانے ہیں لیکن ابھی صرف 1لاکھ 55ہزار 593افراد کے کارڈ بنے۔ سرینگر ضلع میں12لاکھ 14ہزار 274افرادمیں سے سب سے کم 4لاکھ 20ہزار 369افراد نے گولڈن کارڈ بنوائے ہیں۔ جموں صوبے میں51لاکھ 87ہزار 847افراد کو صحت اسکیم کے تحت گولڈن کارڈ بنانے ہیں لیکن یہاں28لاکھ 25ہزار302افراد نے گولڈن کارڈ بنائے جبکہ 23لاکھ 62ہزار 545کو گولڈن کارڈ ابھی بنانا باقی ہے۔