سرینگر//اپنی پارٹی لیڈر اور ساق ممبر اسمبلی کوکرناگ عبدالرحیم راتھرنے مطالبہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر بنک کی منظور شدہ شاخوں کو فعال بنایاجائے۔ایک بیان میں راتھر نے کہاکہ متھندو اور صوف شالی کیلئے دو سال قبل بنک شاخیں منظور کی گئیںجبکہ نورپورہ اور ہارڈ پورہ کی شاخوں کا قیام بھی حتمی مرحلہ میں ہے۔ انہوں نے اِن شاخوں کو کھولنے میں تاخیر پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بنک حکام پرزور دیاکہ جلد سے جلد ان شاخوں کو فعال بنایاجائے۔
جموں وکشمیر بنک کی منظور شدہ شاخیں فعال بنائی جائیں: راتھر
