جموں// ضلع جموں میں فرنٹ لائن ورکرز اور بزرگ افراد سمیت 6 لاکھ 60 ہزار سے زیادہ افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ محکمہ صحت نے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں جموں ضلع میں 45 سے زیادہ عمر اور 60 سال کی عمر والے اور فرنٹ لائن کارکنوں کو کوڈ 19 سے 6 لاکھ اور 60ہزار افراد کو اب تک کووڈ ویکسین کی خواراکیں دی ہیں۔ایک عہدیدار نے بتایا "یہ ویکسی نیشن جموں کے ضلع بھر میں کامیابی کے ساتھ چلائی جارہی ہے اور محکمہ صحت ، آنگن واڑی ورکر ، آشا کارکنوں ، پنچوں اور سرپنچوں کی شمولیت اور ہم آہنگی کے ساتھ یہ جارحانہ طور پر تمام بلاکس میں پنچایت کی سطح پر جارہی ہے"۔عہدیدار نے بتایا کہ 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو خاص طور پر دیہی علاقوں میں اب بھی ویکسین دی جارہی ہے حالانکہ ضلع میں 100 فیصد ویکسی نیشن پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ شوپیان ، گاندربل اور جموں اضلاع میں 45 سال (پہلی خوراک) کی عمر والے گروپ کی 100 فیصد ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے لیکن باقی اضلاع میں انھیں ابھی بھی مذکورہ عمر گروپ کی صد فیصد ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنا ہے۔اس عہدیدار نے مزید کہا ’’ہم لوگوں کو بھی ویکسین کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں کیونکہ بہت سے لوگوں کو غلط فہمیاں ہیں"۔تاہم انھوں نے بتایا کہ محکمہ صحت نے خاص طور پر ضلع جموں کے تین مقامات پر 18 سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کے لئے "کوویشیلڈ" ویکسین لگانے کے لئے خصوصی کیمپ لگائے۔ عہدیدار نے بتایاکہ آج جگتی مائیگرنٹ کیمپ ، ابھینو تھیٹر اور خواتین پولیٹنک کالج ، لوئر شیوا نگر (جموں) میں ویکسی نیشن کیمپ لگائے گئے تھے۔ محکمہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس کویشیلڈ کا کافی ذخیرہ ہے ۔تاہم مذکورہ عہدیدار نے کہا "ان کے پاس کویشیلڈ کا محدود ذخیرہ ہے لہٰذا وہ منتخب علاقوں میں اس کا انتظام کر رہے ہیں"۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویکسین 21 جون 2021 کے بعد دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت نے ضلع جموں میں 18 سے 44 سال تک کی عمر کے لوگوں کو 7 لاکھ افراد کو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اب تک ، وہ اس ویکسین کو 70 ہزار تک دے چکے ہیں۔