جموں//جموں علاقے کے رہائشیوں کو عالمی درجے کی نگہداشت صحت خدمات کی فراہمی کے لئے بی ایل کے سْپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل، نئی دہلی نے گنیش دیا نرسنگ ہوم، جموں میں اپنے پہلے سرجیکل انکولوجی او پی ڈی کا آغاز کیا۔ اس پہلے اوپی ڈی کا افتتاح ایک ملٹی اسپیشیالٹی کیمپ کے ساتھ کیا گیا، جس میں بی ایل کے سْپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کے ممتاز ڈاکٹروں کے ذریعے مقامی لوگوں کو انکولوجی ( رسولیوں سے متعلق امراض) کے علاوہ کارڈیالوجی (قلبی امراض)اور نیورو واسکیولر انٹروینشن (عروقی مداخلتوں) کے بارے میں بھی طبی مشاورتیں فراہم کی گئی۔ اس پہلے او پی ڈی اور صحت کے چیک اپ کیمپ میں 100 سے زائد لوگوں کی اسکریننگ کی گئی اور انہیں طبی مشوروں سے نوازا گیا۔جموں کے علاقے میں کینسر کے معاملات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے اور سْپر اسپیشیالٹی سہولیات اور بیداری کا فقدان اموات کی اونچی شرح کے اہم اسباب ہیں۔ جموں کے علاقے میں اعلیٰ معیار کی نگہداشت صحت کی سہولیات کا بہت بڑا فقدان پایا جاتا ہے۔ آج یہاں پر افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے، بی ایل کے کینسر سینٹر کے اسوسی ایٹ ڈائریکٹر برائے سرجیکل انکولوجی ڈاکٹر اشوینی شرما نے کہا کہ " ریاست میں غیر معتدی بیماریوں کے بوجھ کا اندازہ آئی سی ایم آر (ICMR) کے اعداد وشمار کے ذریعے لگایا جا سکتا ہے، جس کے ذریعے یہ بات ظاہر ہوئی کہ جموں وکشمیر میں سال 2018 میں جنوری اور جولائی کے درمیان کینسر کے 16,480 نئے معاملات کا اندراج کیا گیا۔ سال 2014 میں، مہلک رسولیوں کے 11,815 معاملات درج کئے گئے تھے۔ جموں کے علاقے میں منظر نامے کے غیر معمولی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پر کینسر کے تعلق سے بیداری کی سطح بہت ہی نچلی ہے۔ لوگ بیماری کے اعلیٰ مرحلوں میں ہی خصوصی ماہرین سے ملاقات کرتے ہیں۔ اس پیش رفت کے ذریعہ، ہما را مقصد کینسر کے مریضوں کو فوری تشخیص، بہترین درجے کے معالجے اور نگہداشت کی فراہمیٍ ہے۔ بی ایل کے سْپر اسپیشیالٹی ہاسپٹل کے ذریعے جموں کے علاقے میں پہلے کینسر او پی ڈی کے اس افتتاح کے موقع پر ایک ملٹی اسپیشالٹی کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ او پی ڈی کے مشورے کے ساتھ منعقدہ اس ملٹی اسپشالٹی کیمپ میں مختلف شعبہائے زندگی کے 100 سے زائد لوگوں کی شرکت دیکھی گئی، جنہوں نے سْپر اسپیشیالٹی خیالات اور طبی مشورے حاصل کئے، جس کا ریاست میں فقدان پایا جاتا ہے۔ بی ایل کے ہرٹ سینٹر کے امراض قلب کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر دھیراج گنڈوترا اور بی ایل کے سینٹر فار نیرو سائنسز کے انٹروینشنل ریڈیالوجی کے ممتاز کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروند نندا نے قلبی اور اعصابی امراض کے شکار مریضوں کی ایک بڑی تعداد کی اسکریننگ کی اور انہیں طبی مشوروں سے نوازا۔