سرینگر/جموں میں گذشتہ رات سڑک کے ایک حادثے میں راجوری کے رہنے والے دو افراد جاں بحق اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق چار دوست ایک نئی خریدی گئی کار میں جموں سے راجوری کی طرف محو سفر تھے جب اُن کی کار مخالف سمت سے آنے والی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
یہ حادثہ گذشتہ شام دیر گئے ساڑھے آٹھ بجے رونما ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 26سالہ گلشن شرما ساکنہ داسل اور وکرم شرما کے طور ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گلشن کی موت موقع پر ہی واقع ہوئی جبکہ وکرم بعد میں اسپتال میں چل بسا۔