جموں //ایک ماہ پرانے کاسٹریشن کیس میں رام گڑھ کے ایک اورخواجہ سرا کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے خواجہ سرائوںنے سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج کرنے والے خواجہ سرا سیکرٹریٹ کے باہر پہنچے اور سانبہ ضلع کے رام گڑھ سے ایک کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ سانبہ پولیس نے بار بار احتجاج کے باوجود ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔احتجاج میں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ بھی شامل تھے جب انہوں نے سیکرٹریٹ کے اندر زبردستی داخلے کی کوشش کی۔ تاہم ، ایک معمولی جھگڑے کے بعد پولیس کی ایک مضبوط فورس کی موجودگی نے ان کی کوشش کو روک لیا۔عینی شاہدین نے کہا ، "مظاہرین نے اس رکاوٹ کو عبور کرنے کی کوشش کی جسے پولیس مردوں اور خواتین کی نفری نے تیار کیا تھا ۔بعدازاں ، جب پولیس نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ یہ خواجہ سرائوں کا تیسرا احتجاج تھا۔