جموں// جموں شہر میں رواں ہفتے کی شروعات میں چھتیس گڑھ کے ایک 32 سالہ شخص نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ایک 20 سالہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر عصمت دری کی گئی جب وہ جموں کے ریہاڑی پرانے شہر کے علاقے میں کرائے کے مکان میں اکیلی رہ رہی تھی۔
اس کے والدین کام کے لیے باہر گئے ہوئے تھے جب ملزم نے زبردستی گھر میں داخل ہو کر متاثرہ کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت موہن سنگھ سکنہ چھتیس گڑھ کے طور کی گئی ہے، جو جموں کے ریہاڑی علاقے میں رہائش پذیر تھا۔
متاثرہ کے طبی معائنے کے بعد پکہ ڈنگہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ،مفرور مجرم کو پکڑنے کے لیے کاروائی کی جا رہی ہے۔