سرینگر/حکام نے سوموار کو کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پرسامبہ سیکٹر میں ایک مشتبہ پاکستانی در انداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
یہ واقعہ گذشتہ رات کے دوران کم و بیش تین بجے ایم ایس پورا پوسٹ کے نزدیک پیش آیاجہاں ایک درانداز نے بھارتی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی۔
مرنے والے مشتبہ در انداز کی عمر60سال سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔
حکام کے مطابق درانداز کو بی ایس ایف کی62ویں بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے ہلاک کیا ہے۔
ہلاک شدہ کی لاش ایس ایم پورا بارڈر پوسٹ میں رکھی گئی ہے۔