جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی پر اسرار طور موت واقع

جموں// جموں کے پلورا ہیڈ کوارٹرس میں ایک بی ایس ایف اہلکار کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پلورہ ہیڈ کوارٹرس پر جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایک بی ایس ایف اہلکار کومردہ پایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ گرچہ مذکورہ جوان کو گورنمنٹ میڈیکل ہسپتال و میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 39 سالہ پاسوان چوہان ساکن مدھیہ پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی ایس ایف اہلکار کی موت واقع ہونے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے۔دریں اثنا بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ موصوف کانسٹبل گذشتہ شب بی ایس ایف ہسپتال آیا اور یہاں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں جی ایم سی جموں ریفر کیا گیا۔