جموں //جموں میں بین الاقوامی یوم گوجر نہایت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں جمعہ کے روز گوجر بکروال دیش تحریکِ انصاف کے ریاستی صدر چودھری نزاکت کھٹانہ کی قیادت میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر اپنے خطاب میں انہوں نے آل انڈیا گوجر برادری کے رسومات،تمدن ،ثقافت اور باہی تعاون کو اجا گر کیا۔انہوں نے صدیوں پُرانے گوجر ثقافت پرعمل کرنے اور اسے اپنی عادت بنانے پر زور دیا۔کھٹانہ نے کہا کہ گوجر ثقافت اور رسومات سے مراد روز مرہ زندگی اور خوشحالی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیںہر ایک مذہب کا احترام کرنا چاہے اور ملک خصوصاً ریاست میںآپسی روا داری کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرنا چاہے۔پروگرام میں چودھری عبدالرشید ، فاروق احمد، چودھری علی حسین،ریاض چودھری و دیگران بھی موجود تھے۔
جموں میں بین الاقوامی یوم گوجر منایا گیا
