جموں میں اینفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپے

سرینگر //دبئی سے آئے پیسوں کی جموں میں سرمایہ کاری کرنے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی )نے جموں میں بیک وقت آٹھ مقامات پر چھاپے مارے جس دوران 25کروڑ فکسڈ ڈیپازٹ رقم اور 16لاکھ گولڈ بانڈ زکو ضبط کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے سے جڑے کئی بلڈر گروپوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سوموار کے روز جموں میں 8مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم دستاویزات ، فکسڈ ڈیپازٹ ، گولڈ بانڈ اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ ای ڈی کے مطابق دبئی سے آئے پیسوں کی جموں میں سرمایہ کرنے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی ۔ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق اس معاملے سے جڑے بلڈر گروپ اور پرموٹر کو بڑے پیمانے پر تلاش کیا جارہا ہے۔ ای ڈی نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 25کروڑ روپیہ مالیت کے فسکڈ ڈیپازٹ اور 16لاکھ گولڈ بانڈ رقم کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق محمد اشرف شیخ نامی اُس شخص کو تلاش کیا جارہا ہے جس نے دبئی سے آئے پیسوں کی جموں میں سرمایہ کاری کی ہے۔ ای ڈی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تحقیقات بڑے پیمانے پر جاری ہے اور آنے والے دنوں کے دوران گرفتاریاں بھی متوقع ہے۔