سرینگر// جنوبی ضلع اننت ناگ کے ایک ٹرک ڈرائیور کو گنگیال جموں میں گرفتار کرکے اس کی تحویل سے30لاکھ روپے بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق محمد اقبال ولد عبد العزیز ساکن شادی والا ویری ناگ اننت ناگ نامی ٹرک ڈرائیور کو ایک چیک پوئنٹ پر روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس کے دوران اس کی تحویل سے30لاکھ روپے بر آمد ہوئے۔
اطلاعات میں پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرک ڈرائیور پولیس کو مطمئن کرنے میں ناکام ہوا جس کے بعد اسے انکم ٹیکس حکام کے حوالے کیا گیا۔