جموں//ریاستی ہائی کورٹ کے صادر احکامات کی پیروی کرتے ہوئے جموں میونسپل کارپو ریشن نے میسرز نیو آر کے الیکٹرانکس اینڈ میسرز سونیٹ ہاوس کو سربمہرکیا۔قابل ذکرہے کہ ریاستی عدالت عظم نے مفاد عامہ کی پٹیشن نمبرWPPIL no. 27/2017پرشنوائی کرتے ہوئے میونسپل حکام کو احکامات صادر کئے تھے کہ وہ ناجائز قبضہ جات کو ہٹانے کیلئے کارر وائی کرے۔ لہذا گزشتہ 20دنوں سے میونسپل کارپوریشن جموں نے مہم کو جاری رکھتے ہوئے اکھنور روڈ ۔پریڈ گراونڈ۔کچی چھاونی۔جانی پور ۔بھگوتی نگر۔شہیدی چوک۔پنج تیرتھی۔اندرا چوک۔دھوندتلی۔پکا ڈانگہ۔جین بازارمیںناجائز قبضہ جات کوہٹایا تاکہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی رسائی کو عوام تک پہنچانے میںمدد ملے سکے۔ اروندکوتوال کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن کی نگرانی میں قبضہ ہٹانے کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے پولیس پارٹی کے ہمراہ سیکرٹری میونسپل کارپوریشن سونینا شرما‘انفورسمینٹ آفیسر شری کامنی کیسر۔ریونیو آفیسر جے ایم سی پرمود سبھروال۔اشونی سوڈان۔پروین گپتا۔سنیل گپتا احکامات کو عمل آمد درآمد کرتے ہوئے ناجائز قبٗضہ کو ہٹایا اورمیسرز نیو آر کے الیکٹرانکس اینڈ میسرز سونیٹ ہاوس سربمہرکیا۔ علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن نے دوکانوںکے سامنے فٹ پاتھوں پررکھے گئے سامانوں کو اٹھاتے ہوئے ٹریفک کے بہاو کو کم کرنے اورپیدل سفروں پرپیدل چلنے والے افراد کی آزادی کی تحریک کو یقینی بنانے کیلئے بہتری کارکردگی سے خدمات سرانجا م دئیے۔نفاذعملے نے مشترکہ طورپر کارر وائی کرتے ہوئے شہری کے کئی مختلف علاقوں میں ناجائزہ قبضہ کوہٹایا۔ قابل ذکرہے کہ ریاستی ہائی کورٹ نے ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میںکئی دکانداروں کے حق میں نوٹس اجراء کئے تھے جن میں کئی نے تعمیل کیا جبکہ کئی دکانداروںنے کوئی دلچسپی کا مظہرنہیں کیا اور جموں میونسپل کارپوریشن نے صادر حکامات پر عمل آمدر درآمد کرتے ہوئے شہری کے مختلف حصوں میں دکانداروں کی جانب سے کئے گئے ناجائز قبضہ کو ہٹایا۔