جموں //جموں میونسل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے بڑی براہمناں کے پرمنڈل موڑ علا قہ میں رائل سرکس کا افتتاح کیا ۔سرکس انتظامیہ کی جانب سے عام لوگوں کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر 3نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ اتور اور چھٹی کے دن 4شو لگائے جائینگے۔جموں مئیر نے سرکس کے افتتاح کے بعد سبھی اسٹالوں کا جائزہ لیتے ہوئے جموں میں مذکورہ سرگرمیوں کیلئے سرکس منتظمین کی تعریف کی ۔انہوں نے کہاکہ ان سرگرمیوں سے بچوں کو تفریح کی سہولت میسر ہو گی جبکہ اس کے علا وہ سیاحوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس طرف راغب ہو گی ۔شرما بھائیوں کی جانب سے منعقد شدہ مذکورہ سرکس 24برس بعد مندروں کے شہر میں ایسی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ۔سرکس میں 75فنکار شرکت کر رہے ہیں جو کہ سیاحوں کو اپنے کرتب سے متاثر کر ینگے ۔اس سرکس کے دوران بچوں کیلئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔سرکس کے افتتاحی دن جموں اور گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اپنے بچوں کے ہمراہ فنکاروں کے کرتب دیکھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ارون شرما نے کہاکہ سرکس کے دوران دوپہر 12بجے ،تین بجے اور شام 6بجے مختلف نشستوں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ چھٹی کے دن صبح 10بجے ایک اضافی شو بھی منعقد کیا جائے گا ۔