جموں //جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے وارڈ نمبر 74کا دورہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے درپیش مسائل کے سلسلہ میں شکایت کرتے ہوئے کہاکہ وارڈ میں نکاسی آب کا معقول نظام نہ ہونے کے علا وہ گلیوں میں خراب پڑی لائٹس اور آوارہ کتوں کی وجہ سے ان کو مسائل کا سامنا کر نا پڑرہاہے ۔جموں مئیر نے متعلقہ آفیسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مقامی لوگوں کو درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کیساتھ تعاون کریں تاکہ گلیوں میں صفائی ستھرائی کا بہترین نظام کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔اس موقعہ پر ان کے ہمراہ مقامی کونسلر کے علا وہ جموں میونسپل کارپوریشن کے اراکین اور مقامی معززین بھی تھے ۔