جموں//وائس چیئرپرسن جموںوکشمیر کھادی اینڈ وِلیج اِنڈسٹریز بورڈ ( کے وِی آئی بی ) ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے اَضلاع میں جے اینڈ کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے کے آر اِی جی پی ) اور پرائم منسٹرس ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( پی ایم اِی جی پی ) کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ڈاکٹر حنا بٹ نے اہداف کے مقابلے میں طبعی اور مالیاتی حصولیابیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کے وِی آئی بی کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کے وِی آئی بی کی طرف سے جموںوکشمیر میں عملائی گئی مختلف سکیموں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے نوجوانوں کی حوصلہ اَفزائی کریں۔ اُنہوں نے اَفسران نے کہا کہ وہ نوجوانوں میں کے وِی آئی بی کی سکیموں اور ان کی اہلیت کے مطابق فراہم کردہ فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں تاکہ وہ متعلقہ سکیموں کے لئے درخواست دے سکیں۔وائس چیئرپرسن کے وی آئی بی نے دونوں سکیموں کے تحت اہداف کو حاصل کرنے میں سیکرٹری اور سی اِی او ، صوبائی اَفسران اور جموں صوبہ کے تمام ضلعی اَفسران کی کوششوں کی تعریف کی۔دورانِ میٹنگ وائس چیئرپرسن کو جانکاری دی گئی کہ رواں مالی برس کے دوران جے کے آر اِی جی پی کے تحت 446 یونٹس قائم کئے گئے ہیں جن میں مارجن منی ( سبسڈی) 12.818 کرو ڑروپے شامل ہیں جبکہ پی ایم اِی آر پی مارجن منی ( سبسڈی )کے تحت 57.52 کروڑ روپے کے 2,260 یونٹوں کو جاری کئے گئے ہیں ۔اِس طرح 10,756 اَفراد یا گاریگروں کو روزگار کے مواقع پید اہوئے ہیں۔