جموں// جموں صوبہ میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا زور بتدریج کم ہوتا چلا جارہا ہے اور بد ھ کو پورے صوبہ میں صرف9,96نئے معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران 5مزید افراد اس مہلک وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بن گئے ۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جموں صوبہ میں بدھ کو مجموعی طور پر 1433افراد اس مرض سے شفایاب بھی ہوگئے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق بدھ کو ضلعجموں میں443،ضلع ادھم پور میں 128،ضلع راجوری میں37،ضلع ڈوڈہ میں104،ضلع کٹھوعہ میں 36،ضلع سانبہ میں 56،ضلع کشتواڑ میں 54،ضلع پونچھ میں15، ضلع رام بن میں84اور ضلع رِیاسی میں39نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,40,480معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے29,829(صوبہ جموں میں 8,547 اور کشمیر صوبے میں21,282 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,05,959اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,692تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,398کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,294کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,15,61,422ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 02؍فروری 2022ءکی شام تک2,1120,942نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,40,480 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک58,15,539افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,962اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔29,829فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,30,407اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق53,20,649اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔