Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

جموں شہر میں ہر روز صبح 4گھنٹے تک ’ کورونا‘ نہیں ہوتا؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 سرینگر //جموں میں کوویڈ سے متعلق حکومتی عملیاتی طریقہ کار پرصبح 10بجے کے بعد عملدر آمد شروع ہوتا ہے۔صبح 6بجے سے 10بجے تک جموں شہر میں کورونا جیسے غائب ہوجاتا ہے کیونکہ 4گھنٹے تک جموں شہر کے ہر حصے میں سبھی کاروباری و تجارتی مراکز، ہوٹل، ریستوران کھلے رہتے ہیں نیز ہر طرح کی آمد و رفت، ٹرانسپورٹ حتیٰ کہ آٹو رکھشا اور قلیل تعداد میں چھوٹی مسافر گاڑیاں بھی چلتی ہیں۔4گھنٹے کے وقفے کے دوران جموں شہر کی ہر ایک سڑک ٹریفک سے بھری پڑی رہتی ہے، سبھی بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ امڈ آتی ہے، دکانوں پر لوگوں کا بھاری رش رہتا ہے اور لوگ ہر طرح کی خریداری کرتے ہیں۔اسکے مقابلے میں وادی میں سخت ترین بندشیں لاگو کرنے سے سرینگر شہر اور وادی کے دیگر قصبوں میں کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد میں بہت حد تک کمی واقع ہوئی ہے اگر چہ دہی علاقوں میں کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا کرفیو مکمل طور پر لاگو نہ کرنے کے نتیجے میں جموں صوبے میںصرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے دوران 43ہزار 72افراد ووائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 756افراداپنی جان گنوا چکے ہیں ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو روز قبل جموں کے اسپتالوں میں کام کررہے سینئر  فیکلٹی ممبران سے کہا ہے کہ وہ جموں میں اموات کی شرح میں اضافہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے علاوہ ہر ایک اسپتال میں ڈیوٹیوں کے دوران کوویڈ مریضوں کی دن میں دو بار جانچ کرائیں اور وارڈوں کا لازمی طور پر گشت لگائیں تاکہ کوویڈ مریضوں کی نازک حالت کا بھر وقت اداراک کیا جاسکے۔جموں میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران اموات کی شرح بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور روزانہ کے کیسوں کی شرح تقریباً وادی کے برابر یا اس سے زیادہ ہورہی ہے۔ جموں میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پنجاب اور دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کو بغیر ٹیسٹنگ کے داخل ہونے اورروزانہ صبح لاکھ ڈائون میں دی جانے والے نرمی کے دوران قوائد و ضوابط پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جموں میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کشمیر کے مقابلے میں کم ہے۔ گذشتہ سال 9مارچ 2020سے لیکر31مارچ 2021تک جموں صوبے میں کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران  53ہزار41افراد متاثر جبکہ 737افراد فوت ہوگئے تھے لیکن کوروناوائرس کی دوسری لہر کے دوران ابتدائی ڈیڑھ ماہ کے عرصہ کے دوران صوبے میں43ہزار افراد متاثر جبکہ 756افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔جانی پور میں رہائش پذیر ڈاکٹر سنیل اروڑہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ صبح 6بجے سے 10بجے تک لاک ڈائون میں ملنے والی نرمی کے دوران لوگ نہ تو سماجی دوری کاخیال کرتے ہیں اور نہ ہی دیگر قوائد و ضوابط پر عمل کرتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ لوگ صبح سویرے بازاروں کی جانب رخ کرتے ہیں جہاں کسی بھی ایس او پی پر عمل نہیں ہورہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ جموں میں کورونا مریضوں کی صورتحال تشویشناک ہے جو اب وادی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے اور اسکی وجہ صبح کے وقت 4گھنٹے کی ڈھیل ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جموں صوبے میں وبائی بیماریوں پر نظر گزر رکھنے والے نوڈل آفیسر اور انچارچ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر اے ڈی ایس منہاس نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’پٹھانکوٹ اور دیگر مقامات پر ٹیسٹنگ سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں اور وہاں سے آنے والے تمام لوگوں کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے لیکن یہ بھی ممکن کے چند لوگ تعینات عملہ کو چکمہ دیکر فرار ہوتے ہوں‘‘۔ڈاکٹر منہاس نے کہا ’’ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن یہ پھر بھی کشمیر کے مقابلے میں کافی کم ہے‘‘۔جی ایم سی جموں میں بڑی تعداد میں ہونے والی اموات پر ڈاکٹر منہاس نے کہا ’’ جی ایم سی جموں،صوبے کا واحد ٹریشری کیئر اسپتال ہے اسلئے یہاں سخت علیل مریضوں کا داخلہ ہوتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم گھر میں فوت ہونے والے افراد کو بھی اسپتال کے لاش گھر میں رکھتے ہیں اور ان کی آخری رسومات قوائد و ضوابط کے تحت انجام دیتے ہیں۔ ڈاکٹر منہاس نے کہا ’’ محکمہ صحت نے قوائد و ضوابط جاری کئے ہیں لیکن ان قوائد و ضوابط پر عمل آوری کرانا صوبائی انتظامیہ کا کام ہے اور اس پر صرف ڈیویژنل انتظامیہ ہی بات کرسکتی ہے‘‘۔کشمیر عظمیٰ جموں صوبے نے کورونا مخالف قوائد و ضوابط پر عمل نہ ہونے کے بارے میں ڈیویژنل کمشنر (جموں) راگھیو لنگر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم بار بار کوشش کرنے پر بھی ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔  
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وادی کشمیر میں جاری گرمی کی تپش کے بیچ دن کا درجہ حرارت ایک بار پھر 34ڈگری کو چھو گیا ، 5جولائی سے بارشوں کا امکان
تازہ ترین
سیاحتی مقام گلمرگ میں 19سالہ نوجوان نہانے کے دوران تالاب میں گر کر ازجان
تازہ ترین
21جولائی سے 21 اگست تک پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس بلانے کی حکومتی تجویز منظور
برصغیر
ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?