سرینگر/سالانہ امرناتھ یاترا کے23ویں دن بدھ کو مزید2,700یاتری جموں سے وادی کی طرف روانہ ہوگئے۔
حکام کے مطابق مذکورہ یاتریوں میں626خواتین،5بچے اور141سادھو شامل ہیں۔
یاتریوں کا یہ تازہ قافلہ100گاڑیوں پر مشتمل ہے جو سخت حفاظتی حصار میں آج صبح جموں سے روانہ ہوگیا۔