جموں سرینگر شاہراہ کی فور لیننگ میں درپیش مشکلات

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ کی قیادت میں پیر کے روز یہاں ضلع انتظامیہ کے افسروں ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندوں اور این ایچ۔44فور لیننگ پروجیکٹ کے کام سے منسلک کنسٹریکشن ایجنسیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس فور لیننگ پروجیکٹ کی تکمیل میں در پیش روکاوٹوں و دیگر مدعوں کو حل کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔اجلاس میں اے ڈی ڈی سی نواب دین ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ،پی ڈی ،این ایچ اے آئی جموں اجاک کمار، اے سی آر ہربنس شرما ، سی پی او اوتم سنگھ ، ایس ڈی ایم بانہال ضمیر ریشو ،محکمہ بجلی، صحت عامہ ،تعمیرات عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئروں کے علاوہ ایچ سی سی ،گیمن انڈیا ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیاکے نمائندوں و دیگر متعلقہ افسروں نے بھی شرکت کی۔فور لیننگ کام کی اہمیت کے مد نظر ڈی سی نے تعمیراتی کمپنیوں کو یقین دلایا کہ قومی شاہراہ و دیگر مقامات پر تعمیراتی کام میں در پیش روکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور موقعہ پر ہی متعلقین کو بر وقت ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے موقعہ پر ہی متعدد رکاوٹیں دور کیں اور این ایچ ۔1اے کی خستہ حالی پر کمنیوں کے نمائندوں کو تمام روکاوٹیںدور کرنے کی ہدایت دی۔،تاکہ ٹریفک کے نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس سے قبل انہوں نے قومی شاہراہ پر فور لیننگ کی کام کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ایچ سی سی اور گامون کمپنیوں کے نمائندوں کو شاہراہ کی مناسب دیکھ بھال کرنے اور مرمت میں معیاری میٹریل کے استعمال اور ایجنسیوں سے کام میں سرعت لانے کی ہدایت بھی دی ،تاکہ یہ پروجیکٹ بر وقت تکمیل ہو جائے۔