Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں خطے میں بیک ٹو ولیج پروگرام حوصلہ افزاء

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 28, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
10 Min Read
SHARE
جموں//جموں خطے میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے اختتام پر حوصلہ افزاء صورتحال دیکھنے کو ملی جس میں دیہی آبادی کو جمہوریت اور اپنے علاقوں کے بارے میں از خود فیصلہ لینے کے اہل بنایا گیا ۔ اس پروگرام میں بحث و مباحثے اور پنچائتی راج اداروں کو استحکام بخشنے کے علاوہ مختلف سکیموں کے بارے میں بیداری مہم شروع کرنے ، عوامی خدمات کے اداروں کے افتتاح اور لوگوں سے فیڈ بیک حاصل کرنے کا عمل جاری رہا ۔ اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد انتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے اس کے علاوہ حکومت اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے درمیان بیک ٹو ولیج پروگرام کے ذریعے پُل بنانا ہے ۔ پروگرام کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگ خوشحال رہیں اور ملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا اہم رول ادا کر سکیں ۔ بیک ٹو ولیج پروگرام کے آخری دن پر لوگوں کو اپنے حقوق کے بارے میں جانکاری دینے اور انہیں بنیادی سطح پر تمام ترقیاتی و بہبودی کے پروگراموں میں فیصلہ لینے کا حق دینا تھا ۔ آج کے پروگرام میں بھی گرام سبھائیں منعقد ہوئیں اور پنچائتی راج اداروں میں وزیر اعظم کا خط پڑھ کر سُنایا گیا اس کے علاوہ عوامی شکایات کے ازالے کے کیمپ ، کھیل کود کے سامان کی تقسیم ، سرکاری سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کرنا ، مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح ، صحت و صفائی اور شجر کاری شامل تھے ۔ 
جموں میںسکولی تعلیم محکمے کی کمشنر سیکرٹری سریتہ چوہان نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت متھوار پنچائت کا دورہ کیا اور ایک گرام سبھا منعقد کی ۔ گرام سبھا کے دوران چوہان نے مقامی لوگوں ، پنچائتی راج اداروں کے ممبران اور سرکاری افسروں کے ساتھ بات چیت کی اور علاقے کی ترقیاتی ضروریات کا جائیزہ لیا ۔ ایس ڈی ایم جموں نارتھ ستیش شرما ، بی ڈی او شالنی رینہ و دیگر افسران نے گرام سبھا میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر لوگوں نے اپنے علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی مسائل پیش کئے ۔ چوہان نے کواپریٹو سوسائیٹی متھوار کی طرف سے چلائے جا رہے 500 لیٹر گنجائش والے ڈسٹرکٹ چلنگ پلانٹ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر پی ایم جی ایس وائی سڑک کے دو کلو میٹر اور پی ایم اے وائی (جی )مکانوں و دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا ۔ 
سانبہ میں ضلع کے تین بلاکوں سے تعلق رکھنے والی 35 پنچائتوں میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا اختتامی دن منایا گیا ۔صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے بحثیت نامزد افسر شجوال پنچائت میں گرام سبھا منعقد کی اور دیہی آبادی کے مسائل سے جانکاری حاصل کی ۔ انہوں نے علاقے کی ترقیاتی و اقتصادی ضروریات کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔ گرام سبھا کے دوران سرپنچوں کے نام وزیر اعظم کا خط پڑھا گیا جس میں دیہی علاقوں میں پانی کے تحفظ اور صحت و صفائی یقینی بنانے پر زور دیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ ایم جی نریگا کے تحت سماجی آڈٹ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس موقعہ پر دیہی آبادی سے اپیل کی کہ وہ علاقے میں ترقیاتی عمل میں اپنا کردار ادا کریں ۔ نوین کمار چودھری نے پنچائتی راج اداروں کے ممبران ، مقامی لوگوں اور سرکاری افسروں کے ساتھ بات چیت کرنے کے دوران کہا کہ حکومت نے پنچائتوں کو مزید تقویت بخشنے کیلئے انہیں بااختیار بنانے کے اقدامات کئے ہیں ۔ ایک خاص فیصلے کے تحت پانچ سال کی عمر کے بچوں کو صد فیصد آدھار انرولمنٹ کے علاوی بڑی عمر کے لوگوں کو بھی اس دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ لاڈلی بیٹی سکیم کے تحت بچیوں کو لانے ، انہیں بیبی کٹس اور ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا عمل بھی آج شروع کیا گیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے پنچائت کے تمام سکولوں سے تعلق رکھنے والے طلبا میں سکول بیگ اور وردی تقسیم کی ۔ 
گرام سبھا کے دوران علاقے کے لوگوں نے کئی مسائل و مطالبات پیش کئے ۔ اس سے قبل پنچائت کے لوگوں نے بڑی تعداد میں سوچھتا شرم دھن میں حصہ لیا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے سرکاری محکموں اور تنظیموں کی طرف سے قایم کئے گئے کئی سٹالوں کا بھی معائینہ کیا ۔ ان محکموں میں زراعت ، باغبانی ، سماجی بہبود ، ہینڈی کرافٹ ، بنک ، کھادی ولیج اینڈ انڈسٹریز شامل تھے ۔ دریں اثنا ضلع کے دیگر علاقوں جن میں پرمنڈل ، وجے پور اور سانبہ شامل ہیں میں بھی گرام سبھائیں منعقد ہوئیں ۔ 
اودھمپور  میں بیک ٹو ولیج پروگرام کے آخری دن آج کئی پروگرام منعقد کئے گئے اور اس دوران پنچائتوں کو مزید مستحکم کرنے ، لوگوں سے فیڈ بیک حاصل کرنے اور سرکاری سکیموں کی جانکاری عام کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ نامزد افسروں نے 8 روز کے دوران اودھمپور ضلع کے 17 بلاکوں کی 236 پنچائتوں کا دورہ کیا ۔ جن افسروں نے مختلف پنچائتوں کا دورہ کیا اُن میں فائنانشل کمشنر مال ڈاکٹر پون کوتوال ، پرنسپل سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقی روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری صحت عامہ اے کے ساہو ، سپیشل سیکرٹری صنعت و حرفت اوتار سنگھ چب ، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن لینا پادھا ، ڈائریکٹر تکنیکی تعلیم ڈاکٹر روی شنکر شرما ، رجسٹرار جے اینڈ کے سپیشل ٹربیونل نیتو گپتا ، صوبائی کمشنر جموں کے دفتر میں ایڈیشنل کمشنر منیشا سرین ، ڈائریکٹر کوڈس شادی لال پنڈتا ، ڈائریکٹر باغبانی جموں راج کمار کٹوچ اور ناظمِ سیاحت جموں او پی بھگت بھی شامل ہیں ۔ پروگرام کے دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ نے بھی مختلف پنچائتوں کا دورہ کر کے بیک ٹو ولیج پروگرام کی زمینی سطح پر عمل آوری کا جائیزہ لیا ۔ پورے ہفتے کے دوران لوگوں نے اپنی ترقیاتی ضروریات اور اپنے مسائل متعلقہ افسروں کی نوٹس میں لائے ۔ افسروں نے گاؤں کی اقتصادی صورتحال ، سماجی معاملات اور روز گار کے مواقع کی فراہمی پر سیر حاصل بحث کی ۔ اس دوران لوگوں کو مختلف سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔ 
اس ہفتے کے دوران پانی کو تحفظ فراہم کرنے اور منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری عام کرنے پر بھی خاص توجہ دی گئی ۔
کٹھوعہ میںریاستی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے اختراعی بیک ٹو ولیج پروگرا م کی بدولت انتظامیہ کے عمل کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانے اور ان کی ترقیاتی ضروریات میں جائزہ لینے میں مدد ملی ہے۔کٹھوعہ میں بھی یہ پروگرام آج خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس دوران ڈائریکٹر قبائلی امور مشتاق احمد نے کئی مقامات پر گرام سبھائوں کا انعقاد اور پنچایتی راج ادارو ں کے نمائندوں ، مقامی اور سرکاری اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقعہ پر سرپنچوں کے نام وزیر اعظم کے مکتوب کو پڑھ کر سنایا گیا۔ ڈی سی وکاس کنڈل ، اے سی ڈی سکھ پال سنگھ  اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام کے آخر ی دن آج لوگوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور بجلی ، پانی ، مکانات ، اولڈ ایج پنشن ، صحت ، تعلیم ، سڑک رابطے اور دیگر شعبوں کے بارے میں اپنے مسائل کو اُجاگر کیا۔ مہم کے دوران کٹھوعہ ضلع کے 19 بلاکوں میں پھیلے 257پنچایتوں کا افسروں نے دورہ کیا۔ کمشنر سیکرٹری پی ڈی ڈی ہردیش کمار ، چیئرمین جے کے ایس ایس بی راہل شرما، سپیشل سیکرٹری لأ جنگ بہادر ، ڈائریکٹر قبائلی امور مشتاق احمد اور کئی دیگر افسروں نے اپنی اپنی پنچایتوں کا دورہ کیا اور ترقیاتی منظر ناموں کا جائز ہ لیا ۔ اس دوران متعلقین میں جاب کارڈ ، سنگتروں کے پودے ، ایل پی جی کنکشن تقسیم کئے ۔افسروں نے مختلف مقامات کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور کئی ایک کا سنگ بنیاد رکھا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

جموں

بسوہلی میں اے آئی آئی ایم ایس جموں آؤٹ ریچ سینٹرقائم ہو گا :ڈاکٹر جتیندر سنگھ مرکزی وزیر کی قیادت میں بسوہلی میںعوامی دربار،علاقہ میں بہترین طبی سہولیات میسر کرنے کا وعدہ

July 5, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?