سرینگر//سرکار نے تمام انتظامی سیکریٹریوں اور افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں اور سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ کو فعال رکھنے کیلئے دونوں جگہوں پر عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور دونوں جگہوں پر معمول کا کام کاج جاری رکھیں ۔ دربار مو کی روایت ختم ہونے کے بعد جموں اور سرینگر کے سیول سیکریٹریٹ دونوں جگہوںپر کام چل رہا ہے ۔ حکومت نے تمام انتظامی سیکریٹریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ دونوں جگہوں پر سیکریٹریٹ کو فعال رکھنے کے فیصلے کے پیش نظر جموں اورسرینگر میں تمام افسران،ملازمین کے ہیڈ کوارٹر مناسب طریقہ کے ساتھ مقرر کریں۔ آرڈر کے مطابق دونوں سیکریٹریٹ کو فعال رکھنے کیلئے ملازمین اور افسران کی موجودگی ضروری ہے ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے انتظامی سیکریٹریوں اس سلسلے میں دو دنوں کے اندر اندر تفصیلات فراہم کرنے کی ہدات دی ہے ۔