جموں//گاندھی گلوبل فیملی نے قومی یوم رائے دہندگان منانے کےلئے ایک پیس نامی این جی اوکے اشتراک سے ایک تقریب کااہتمام کیاجس کامقصد سماج میںآئندہ انتخابات کے سلسلے میںنئے ووٹروں کے اندراج کےلئے بیداری پیداکرنااورووٹ کی اہمیت کواُجاگرکرناتھا۔اس دوران پروگرام کی صدارت ڈاکٹرایس پی ورمانے کی۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرایس پی ورمانے کہاکہ ووٹ ہرشہری کاحق ،آوازاوراس کافرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ جمہوریت کی مضبوطی کےلئے ہرشہری کافرض بنتاہے کہ وہ نوجوانوں جن کی عمر18سال سے زیادہ ہوچکی ہے کے ناموں کااندراج ووٹرفہرستوں میں کروانے کےلئے اپنارول اداکرے۔اس موقعہ پر ونگ کمانڈنٹ ایم ایم جوشی ،ایس رویندرسنگھ ،جی ایم بھگت، صوبارام، بشیراحمدشیخ، جی ایس ترلوک سنگھ،ایس جسویندرسنگھ ،بلال شاہ اورکلویندرکمارنے بھی ووٹر س ڈے کی اہمیت کواُجاگرکیا۔علاوہ ازیں بنی میں نواں نیشنل ووٹر ڈے منایا گیا اس دن پر بنی میں معزز شہریوں اور معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر ایس ڈی ایم بنی اجیت سنگھ مہمان خصوصی تھے ۔ اسکے علاوہ بی ڈی او بنی اکیل سندروتہ ، ، زونل ایجوکیشن آفیسر نظیر خان، تحصیلدار بنی سدیش کمار و دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم اجیت سنگھ نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے کہ ووٹ ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اس لئے ہم سب کو بالخصوص خواتین اور نوجوانوں کو چاہیے کہ آئندہ عام انتخابات میں تمام جوش و خروش اور قومی جذبے کے ساتھ اپنے ووٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔