ترال// آبادی کے اعتبار سے سب ضلع ترال کا سب سے بڑا علاقہ تحصیل آری پل کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی دور جدید میں اہم مختلف سہولیات سے محروم ہے جس کی وجہ سے مقا می لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کاکہنا ہے کہ سابق سرکار نے قریب30کلو میٹر پر پھیلے علاقے کی آبادی کے درپیش مسائل کو مد نظر رکھ کرعلاقے کو تحصیل کا درجہ دیا ہے ۔اس دوران چند سال علاقے میں کئی سرکاری دفاتر جن میں تحصیل آفس،بلاک،جموںو کشمیر بنک شاخ، پولیس تھانہ،بلاک آفس کے علاوہ دیگر کئی دفاتر یہاں قائم کئے گئے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی راحت کی سانس لے کر خوشی کا اظہار کیاہے ۔ اس وقت تحصیل آری پل کی کل آبادی قریب30ہزار نفوس پر مشتمل ہے ۔تحصیل میں کل16پنچائیت حلقے ہیں جبکہ علاقہ32گائوں پر مشتمل ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا علاقے کو آج بھی لرگام سے صرف ایک فیڈر سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جو بیشتر اوقات کے دوران اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے جل جاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ ان سرد راتوں میں انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ علاقے میں لڑگام رسیونگ اسٹیشن سے آبادی کے لحاظ سے فیڈر کی بجلی تقسیم نہیں کی گئی انہوں نے حکام سے اس بارے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور گائوں یا آبادی کے اعتبار سے تقسیم کی جائے۔علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں چند سال بجلی رسوینگ اسٹیشن تعمیر کرنے کے لئے منظوری دی ہے تاہم نا معلوم وجوہات کی بناء پر آج تک رسیونگ اسٹیشن تعمیر نہیں ہو سکا ۔انہوں نے بتایا علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے علاقے کی وسیع آبادی کے لئے آری پل میں قائم ہسپتال کا درجہ بڑھانے کا مطالبہ ہے۔ادھر تحصیل کے ستورہ نامی گائوں کے لوگوں نے بتایا علاقے میں گزشتہ70سال سے ایک ہسپتال قائم ہے جبکہ نئی عمارت پر کروڑوں کی رقم خرچ کئے گئے ۔انہوں نے بتایا تاحال گزشتہ کئی سال سے ہسپتال میں کوئی بھی داکٹر تعینات نہیں ہے ۔ادھر لام ترال کے لوگوں نے سرکار سے علاقے میں ہسپتال کے لئے عمارت تعمیر کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔انہوں نے کہا لام جواہر پورہ میں ہائی سکول تک پہنچنے والی سڑک بھی انتہائی خستہ حال ہوئی جہاں بچوں کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے انہوں نے سڑک کے تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔ادھر پستونہ ترال کے لوگوں نے وہاب صاحب پستونہ سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ ہندورہ نامی گائوں کے لوگوں نے مسجد کے نذدیک خستہ ڈرین کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تحصیل کے لوگو ں نے بجلی فیس میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے کہا محکمے نے بلا وجہ ان کے فیس میں اضافہ کیا ہے ۔
جموںو کشمیرایل جی انتظامیہ ایک نظر اِدھر بھی | آری پل ترال ……6سال قبل تحصیل کا درجہ ملا ،آج بھی اہم بنیادی سہولیات ندارت
