جمولہ ۔کھاہ رابطہ سڑک 5برسوں بعد بھی جوں کی توں

 کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن کے جمولہ علاقہ سے کھا ہ رابطہ سڑک گزشتہ پانچ برسوں سے مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے عام لوگوں و ٹرانسپورٹروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ رابطہ سڑک کی تعمیر 2016میں شروع کی گئی تھی لیکن پانچ برسوں بعد سڑک عام لوگوں کےلئے آسانی کے بجائے مصیبت بن گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سڑک کو مکمل کرنے کےلئے کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے بھی رابطہ قائم کیا گیا لیکن انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو مکمل ہی نہیں کیا جارہا ہے رہا ۔جاوید چوہدری نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ زمینی کٹائی کے بعد اب سڑک بارشوں کے دوران تالابوں کی شکل اختیار کرلیتی ہے اور اس وجہ سے جہاں عام لوگوں کی نقل و حرکت متاثر ہوتی ہے وہائیں مصافاتی علاقوں میں لوگوں کی زمینوں و رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ کےساتھ ساتھ جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو مکمل کرنے کےلئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کی جائیں ۔