گول//جمن گاگرہ سڑک کی تعمیر کو لیکر کئی عجیب موڑ دیکھنے کو ملی، سڑک کی تعمیر کو مکمل کرنے کے بہانے سیاست دانوں نے کئی بار افتتاحی تقاریب رچائی، ووٹ بٹورے، انتظامیہ نے کئی بار یقین دہانیاں کرائیں لیکن سب کچھ بے سود ثابت ہوا ۔ اس کے بعدپنچایت الیکشن بھی ہوئے بی ڈی سی اورڈی ڈی سی انتخابات بھی ہوئے اورلوگوں نے پنچایتی الیکشن میں مکمل بائیکاٹ بھی کیا تھا جس پر بر وقت انتظامیہ نے قدم اٹھایا تھا اور اُس وقت کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن نے ایک دو ماہ کے اندر اندر سڑک کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد مقامی لوگوں نے ووٹ ڈالے لیکن یہ تمام وعدے وفد نہ ہوئے اور محمد امین بٹ کی صورت میں کانگریس نے ہاتھ بڑھایا اور سڑک کو گاگرہ کی دہلیز تک پہنچایااگر چہ علاقہ گاگرہ تک پہنچنے میں ابھی دوکلو میٹر روڈ کے لئے اراضی کی کٹائی کرنی باقی ہے لیکن جہاں تک آمد و رفت بحال ہوئی لوگوں نے اس پر بھی راحت کی سانس لی۔قابل ذکرہے کہ محمد امین بٹ نے اپنے ذاتی خرچے سے برسوں سے بند پڑی سڑ ک پر مرمت کا کام کیا اور سڑک کو قابل آمدو رفت بنایا۔ محمد امین بٹ کے اِس عوام دوست اقدام کو گاگرہ، کلی مستیٰ کی عوام نے خوب سراہا اور اْنہیں علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔مقامی آبادی کے اسرار پر محمد امین بٹ نے گزشتہ روز گاگرہ ،کلی مستیٰ کا دورہ کیا جہاں مقامی لوگوں نے اْن کا والہانہ استقبال کیا اور اْنہیں پھول مالائیں پہنچائیں۔محمد امین بٹ نے مقامی لوگو ں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے پیار اور سادگی نے یہ حوصلہ بخشا کہ میں ناچیز آپ کے کام آسکا، اِس لئے میں اْمید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ کیلئے بھی بندہ ٔ ناچیز کو اپنی خدمت کیلئے یاد رکھیں گے اور خدمت کا موقعہ فراہم کریں گے۔