سرینگر//مسلم لیگ نے جمعیت اہلحدیث کے علماء و خطیبوں کی گرفتاری کو انتقام گیری اور پس پردہ کسی خفیہ اور مذموم سازش سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ لیگ کے جنرل سیکریٹری محمد رفیق گنائی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے بعد اب جس طرح جمعیت اہلحدیث سے منسلک علماء و خطباء جن میں جمیعت کے نائب صدر مولانا مشتاق احمد ویری، مولانا محمد رفیق ڈاراور دیگر کئی علماء ہیں جنھیں گذشتہ رات کو وردی پوشوں نے گرفتار کیا ہے اس سے کسی گھناؤنی سازش کی بو آتی ہے کیونکہ جس طرح پورے کشمیر کو فوج اور پولیس کی تحویل میں دیا گیا اور اسے عملاََ ایک فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے عوام کا جینا دوبھرکیا گیااور تھانوں و جیلوں کو مذہبی و سیاسی قیادت اور عام بے گنا لوگوں کے وجود سے آباد کیا گیااُس سے یہ عیاں اور واشگاف ہوجاتا ہے کہ ہندوستان جمہوری اصولوں کو پامال کرتے ہوئے یہاں ڈر اور خوف کا ماحول قائم کرکے صرف اور صرف طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کو زیر کرنا چاہتا ہے اور کسی خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فضا تیار کر رہا ہے جس کا مقصد کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام بھی ہو سکتا ہے تاکہ تاکہ ہندوستان کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز خاموش کی جاسکے۔