سرینگر// جمعیت اہلحدیث کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی کے بھانجے شیخ محمد امین اکھڑ ہال کے نزدیک ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے۔ جمعیت کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے اپنے تعزیتی بیان میں اس درد ناک واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر الکندی اوردیگر سوگواروں کو یقین دلایا کہ ساری جمعیت اس مصیبت کے موقع پر ان کے ساتھ کھڑ ی ہے۔