سرینگر//کشمیر یونیو رسٹی میں طلبا نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے طلبا کو مختلف حیلوں اور بہانوں کے ذریعے ہراساں کرنے کی کارروائیوں کے خلاف کیمپس میں زور دار احتجاجی مظاہرے کئے۔ کشمیر یونیورسٹی حضرت بل میں بدھ کی صبح طلبا و طالبات نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے کلاسوں سے باہر نکل کر کیمپس احاطے میں جمع ہونا شروع کیا۔ اس دوران مختلف شعبہ جات سے منسلک طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے کیمپس کے احاطے کے اندر جماعت اسلامی پر پابندی عائد کرنے کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرے کئے۔ انہوں نے اس موقعے پر یونیورسٹی انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ طلبا و طالبات کو مختلف حیلوں اور بہانوں سے تنگ طلب اور ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے قریباً دو درجن سے زائد طلبا کی فہرست بنائی ہے جنہیں مختلف حیلوں اور بہانوں سے مسلسل تنگ طلب کیا جارہا ہے۔(کے این ایس)