اننت ناگ //نیشنل کانفرنس جنوبی زون کے صدرڈاکٹر بشیر احمدویری نے ریاست کی موجودہ صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرکز وادی کو بے یقینی کے ماحول میں دھکیل رہا ہے ۔اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویری نے کہا کہ بی جے پی ریاست کے ماحول کو ووٹ بنک کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔اُنہوں نے جماعت اسلامی و جمعیت اہلحدیث کے کارکنان کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ہر شخص کو اظہار کی آزادی ہے ،تاہم اس طرح کے حربوں سے سے کسی کو زیر نہیں کیا جاسکتا ہے ۔