جسٹس متل کا ضلع کورٹ اننت ناگ کا دورہ

اننت ناگ//ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ،جسٹس گیتا متل نے ہفتہ کو ضلع عدالت اننت ناگ کا دورہ کیا۔اس موقعہ پر چیف جسٹس کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔چیف جسٹس نے ججوں و وکلاء سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں اور وکلاء کا انصاف کی فراہمی میں اہم رول ہے اس لئے ہمیں سماج کو صحیح سمت میں لے جانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہئیں ۔ انہوں نے متعلقین کو انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو اُن کے قانونی حقوق کے بارے میں جانکاری دینے پر زور دیا ۔ جسٹس متل نے کورٹ کمپلیکس میں بہتر بنیادی ڈھانچے کے قیام کیلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ۔