جموں//مطالبات منوانے کیلئے جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوی ایشن کی جموں میں دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی ۔جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے مطالبات منوانے کیلئے جموں میں منگل کو غیر معائنہ عرصہ کیلئے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور بدھ کو دوسرے روز بھی بھوک ہڑتال جاری رہی ۔احتجاجی بھوک ہڑتال میں شامل جسمانی طور نا خیز افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل و مطالبات کو جلد از جلد حل کیا جائے اور واضح کر دیا جب تک نہ مطالبات حل ہونگے ان کی بھوک ہڑتال جاری رہے گی ۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے بتایا کہ جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن مطالبات منوانے کیلئے برسوں سے برسر جد و جہد ہے اور ابھی تک کسی بھی سرکار نے جسمانی طور نا خیز افراد کے مسائل و مطالبات حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دی۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سرکار کو یکم فروری تک ہی مہلت بھی دی تھی تاہم سرکار کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھانے کے بعد ہم بھوک ہڑتال شروع کرنے پر مجبور ہو گئے ۔