سپورٹس ڈیسک
سری نگر//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس سری نگر کے زیر اہتمام پیرا اسپورٹس ہفتہ جشن کے ایک حصے کے طور پر، سولنہ کے ابھی نندن ہوم میں خصوصی طور پر معذور افراد نے والی بال، شطرنج، کیرم اور تفریحی کھیلوں میں حصہ لیا۔ کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں 150 سے زائد طلباء نے حصہ لیا۔جسمانی طور خاص افراد کے لیے ہفتہ بھر کی سرگرمیاں جوائنٹ ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کشمیر کی ہدایت پر منعقد کی جا رہی ہیں جس کا مقصد ایسے افراد کو شامل کرنا ہے تاکہ ان کا حوصلہ بڑھایا جا سکے۔طلباء میں شرکت کے دوران بہت پرجوش دیکھا گیا اور اسکول کی انتظامیہ نے محکمہ کھیل کی کوششوں کو سراہا ہے۔یہ پہل ان خصوصی طور پر معذور افراد کو کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں میں شامل کرنے کے لیے کی گئی ہے تاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔