بیت المقدس// اسرائیلی فوج نے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں کریک ڈاون کے دوران مزید 41فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتارکئے گئے فلسطینیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے نقب میں کارروائیاں شروع کرتے ہوئے 131 شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔ کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام گرفتار فلسطینیوں کو پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کے بعد ان سے تفتیش کی گئی۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2021ءکے بعد سے قابض فوج نے 1948ء کے فلسطینی علاقوں سے 2ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔ جزیرہ نقب میں اسرائیلی فوج کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کے خلاف کریک ڈائون کے باعث علاقہ قابض دشمن کے خلاف مزاحمت کا گڑھ بن چکا ہے۔