سرینگر//جراثیم کُش ادویات کے ڈیلروں کو ادویات کے محفوظ استعمال کے بارے میں جانکاری دینے کے لئے وادی کے اندراج شدہ جراثیم کش ادویات کے ڈیلروں کی خاطر ایک تربیتی کورس کا اہتمام کیا گیا۔ناظم زراعت کشمیر نے تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا۔تربیتی پروگرام کے دوران شرکاء کوپودوں کے تحفظ کے لئے لازمی جانکاری دی جارہی ہے۔اس موقعہ پر ناظم زراعت نے شرکأ کو پودوں کے تحفظ کے بنیادی اصولوں سے استفادہ کرنے پر زوردیا۔ماہرین کی طرف سے شرکأ کو جراثیم کُش ادویات کے تیکنیکی استعمال،رجسٹریشن اور ڈسٹریبیوشن نیزدیگر امور کے بارے میں جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔ناظم زراعت نے جراثیم کُش ادویات کے استعمال کے دوران انسانی زندگی پر پڑنے والے امکانی منفی اثرات پر رو ک لگانے کے لئے مناسب احتیاط برتنے پر زوردے کر کہا کہ وہ اس پروگرا م کو سنجیدگی سے لیں۔ پروگرام کا انعقاد پی پی او اورایف ٹی ای سی کی طرف سے مشترکہ طور کیاجارہا ہے۔