کٹھوعہ //سینئر کانگریس لیڈر و ااودہمپور۔کٹھوعہ۔ ڈوڈہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریس کے امیدوار وکرما دتیہ سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتندر سنگھ کو نا متوقع ممبر پارلیمنٹ قرار دیا ،جنھیں لوگوں کی خدمت کرنے کی کوئی تمنا نہیں ہے۔ایک بیان کے مطابق کٹھوعہ کے متعدد دیہات میں عوامی اجلاسوںسے خطاب کرتے ہوئے وکرما دتیہ نے کہا کہ ڈاکٹر جتندر سنگھ پہلی اور آخری مرتبہ 2014 میںممبر پارلیمنٹ بن گئے ہیں کیو ں کہ لوگ بی جے پی لیڈروں کی جملہ بازی میں بہہ گئے تھے۔انہوں نے ڈاکٹر جتندر سنگھ پر کوئی سیاسی بصیرت نہ ہونے کا الزام لگایا ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو اب اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے اور وہ اب کانگریس کی طرف اپنی نگاہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔کانگریس کے منشور کا حوالہ دیتے ہوئے وکرما دتیہ نے کہا کہ اس منشور میں عام لوگوں کو سہولیت فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے نہ کہ بی جے پی کے دور میں فقط بعض صنعت کاروں کو۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کا منشور جملہ بازی پر مشمل نہیں ہے جس میں ہر بھارتی کو 15لاکھ روپے فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور کہا کہ کانگریس اپنے منشور کو من و عن لاگو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ملک کے ہر غریب کنبہ کو فی ماہ 6ہزار روپے ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کو پارٹی نے سوچ و سمجھ کے منشور میں شامل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھی اس بات سے باخبر ہے کہ کانگریس جو بولتی ہے وہ کرتی ہے۔ اجتماعات سے سابقہ ایم ایل سی ٹھاکور بلبیر سنگھ اور کانگریسی لیڈر کرن سنگھ نے بھی خطاب کیا۔