کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے کئی دور افتادہ گائوں اس جدید دور میں بھی رابطہ سڑک کی مدد سے آپس میں منسلک نہیں ہو سکے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سب ڈویژن کی پنچایت دراج اے کے جبڑی علاقہ کے مکینوں نے تعمیر اتی ایجنسیوں ،مقامی انتظامیہ و سیاسی لیڈران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ عوام کو صرف بیوقوف بنایا جارہا ہے جبکہ زمینی سطح پر لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم ہی نہیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی لیڈران اکثر الیکشن کے دنوں میں پسماندہ علاقوں کا دورہ کر کے عوام کیساتھ جھوٹے وعدئے کرتے ہیں لیکن انتخابی نتائج کے بعد اس جانب کوئی توجہ ہی نہیں دی جاتی ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی لیڈران عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے ان کو ووٹ بینک کے طورپر استعمال کرتے ہیں ۔محمد زبیر نامی ایک مقامی شخص نے بتایا کہ مذکورہ گائوں کے رہائشی روزانہ پیدل سفر کر کے بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر مجبور ہیں لیکن کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رابطہ قائم کر نے کے باوجود بھی ابھی تک کوئی رابطہ سڑک تعمیر نہیں کی جاسکی ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ جبڑی علاقہ کیلئے ایک رابطہ سڑک تعمیر کی جائے ۔