ٹوکیو// ناردرن کے جاپان ہوٹل میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے شہر ساپورو کے ریسٹورنٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 41 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی حالت نازک اور ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکا اتنا زور دار تھا کے دو منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی اور جائے وقوعہ کی قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔پولیس نے علاقے میں گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا۔قربی رہائشی عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد گیس کی بو پھیل گئی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔