سرینگر //سیویک ایکشن پروگرام کے تحت رینج پولیس ہیڈکواٹر وسطی کشمیر سرینگر کی جانب سے کل پولیس پبلک اسکول بمنہ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں ضلع سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے پولیس شہداء کے بچوں کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے پولیس پبلک اسکول کے ہاسٹل میں مقیم افراد کو کھیل کود کا ساز وسامان دیاگیا۔اس تقریب کے دوران مہمان خصوصی اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار آئی پی ایس تھے جن کے ساتھ ڈی آئی جی وسطی کشمیر سوجیت کمار آئی پی ایس تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وجے کمار نے ان نوجوان ذہنوں کو متاثر کیا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے اور ان پر زور دیا کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور زندگی میں ایسا نشان بنائیں جس سے شہید کی روح کو بھی سکون ملے گا۔ ڈی آئی جی سی کے آر سوجیت کمار نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جموں و کشمیر پولیس اپنے شہداء کو یاد کرتی ہے اور ان فنکشنز کے ذریعے ہم ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کا اظہار کرتے ہیں۔تقسیم کی گئی اشیاء میں جم بیگز، فٹ بال اور ٹریک سوٹ شامل تھے جو تمام وارڈز کو انفرادی طور پر دیے گئے۔ اس تقریب میں بارویں جماعت تک پولیس شہداء کے 86 وارڈز شامل تھے۔