سرینگر// حریت ( ع)کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کل زیرو برج کے نزدیک ٹریفک جام میں پھنس گئے جس کی وجہ سے وہ حیدر پورہ میںشاعر مشرق ڈاکٹر سر محمداقبال ؒ کی ولادت کے سلسلے میںتحریک حریت کے اہتمام سے منعقدہ سمینارمیں شرکت نہ کرسکے۔میرواعظ نے کشمیر عظمیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام اب یہاں روز کا معمول بن گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ جامع مسجد سرینگرمیں ایک ضروری میٹنگ کے بعد جب وہ سمینار میں شرکت کرنے حید رپورہ کی طرف نکلے تو زیرو برج کے نزدیک وہ ٹریفک جام میں پھنس گئے جس وجہ سے وہ سمینار میں نہیں شرکت کر سکے ۔