کوٹرنکہ//کوٹرنکہ سب ڈویژنل کی جامع مسجد اور دارالعلوم الجامعۃ ا لقادریہ میں پانی کی عدم دستیابی پرعوام اورطلباء میں ہا ہا کار مچی ہوئی ہے۔کوٹرنکہ جیسے علاقے میں جہاں قدرتی طور بھی پانی کے ذخائر موجود ہیںاور پانی کی سپلائی کیلئے محکمہ کو زیادہ مشکل پیش نہیں آتی ،لوگ پانی کی بوند بوند کو تر س رہے ہیں ۔خاص طور پرجامع مسجد اور مدرسہ میں پچھلے تین دنوں سے پانی نہیں آیا۔ دارالعلوم کے طلباء نے بتایاکہ وہ اپنی ضروریات کے لئے بہت دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ نمازیوں کو وضوع کیلئے بھی پانی نہیں ملتا۔مقامی لوگوں اعجاز راتھر ،دلشاد احمد اورشبیر ڈار نے بتایاکہ لوگ پانی کے حصول کیلئے پریشان ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔