جامع مسجد سرینگر میں رواں ماہ کے دوران تیسری بار نماز جمعہ کی اجازت نہیں

سرینگر/حکام نے جمعہ کو رواں ماہ کے دوران تیسری بار جامع مسجد سرینگر میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

ذرائع کے مطابق اس غرض کیلئے جامع مسجد کے گرد و پیش کے سبھی علاقوں میں سخت بندشیں نافذ کی گئی تھیں اور لوگوں کو اُن کے گھروں تک محدود کرکے رکھا گیا تھا۔

سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ بندشیں علیحدگی پسندوں کی اُس اپیل کے پیش نظر عاید کی گئیں تھیں جن میں عوام سے کہا گیا تھا کہ نماز کے بعد اونتی پورہ کے جواں سال استاد رضوان پنڈت کی زیر حراست موت کیخلاف مظاہرے کئے جائیں۔

 حکام نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میرواعظ عمر فاروق، جو نماز جمعہ سے قبل جامع مسجد سرینگر میں خطبہ دیتے ہیں، کو خانہ نظر بند کیا تھا