سرنکوٹ//مرکزی ادارہ رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ میں جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا۔مولانا سید بشارت حسین شاہ برکاتی کی صدرات میں منعقدہ پروگرام کے دوران 24طلباء کی دستار بندی کی گئی ۔اس پروگرام میں علماء کے ساتھ ساتھ والدین و دیگر معززین بھی موجود تھے ۔ مقررین نے مرکزی دارہ رضویہ سلطانیہ کی کارکر دگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہر برس مذکورہ ادارے سے کئی طلباء اپنی تعلیم مکمل کر کے دین کی خدمت کیلئے نکلتے ہیں ۔علماء نے کہاکہ سماج کی بہترین اور اسلامی تعلیم عام کرنے کیلئے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوںکودینی تعلیم کی جاب راغب کریں ۔اس موقعہ پر مولانا مفتی فاروق مصباحی، امام خطیب جامع مسجد سرنکوٹ محمد مصطفی ،مولانا مجید قادری، مولانا رزاق خان، مولانا سرفراز قریشی، امام خطیب جامع مسجد سنئی مولانا اخلاق حسین شاہ ،مولانا نصیر احمد بفلیاز کے علاوہ دیگر علماء نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔